مہر خبررساں ایجنسی نےاین ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اُتر پردیش کے ایک گاؤں میں بندروں کی جانب سے ایک شخص پر اینٹیں برسا دی گئیں جس کے نتیجے میں 70 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ورثا نے بندروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی جبکہ پولیس واقعہ کو حادثہ قرار دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق 70 سالہ شخص اینٹو کے ڈھیر کے قریب سو رہا تھا کہ کچھ بندروں نے ڈھیر پر اُچھل کود شروع کردی پولیس کے مطابق اینٹو کا ڈھیر سوئے ہوئے شخص پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت دھرمپال کے نام سے کی اور بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ادھر دھرمپال کے بھائی کرشنپال سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی لکڑیاں جمع کررہا تھا کہ ان پر بندروں نے حملہ کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بندروں نے ان کے بھائی پر اینٹیں برسائیں جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
ورثا کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کو بندروں کے خلاف شکایت درج کرادی ہے لیکن پولیس اس واقعہ کو حادثہ قرار دے رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ